عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سیکورٹی فورسز نے یہاں ڈل جھیل قریب بر آمد شدہ مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے اور محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔حکام نے بتایا کہ اس مشکوک شے کو معمول کی گشت کے دوران برآمد کیا گیا جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل احتیاطی طور پر روک دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس مشکوک شے کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔حکام نے بتایا کہ بعد میں ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی بحال کر دیا گیا۔
جھیل ڈل کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا
