عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میں ایک گاؤں کے دفاعی محافظ نے ہفتے کی صبح مبینہ طور پر اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔یہ واقعہ کنٹواڑہ علاقہ کے اکرا گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ متوفی، جس کی شناخت ٹیک چند (45سال) کے طور پر کی گئی ہے، گزشتہ چند دنوں سے اس کی نوعمر بیٹی، جو کہ 10ویں جماعت کی طالبہ تھی، کے لاپتہ ہونے کے بعد پریشان تھا۔مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ہی برادری کے ایک مقامی لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ذرائع نے مزید کہا کہ چاند نے شکایت درج کرائی تھی، لیکن وہ افسردہ تھا اور مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اوربعد میں آخری رسومات کے لیے اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔