عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے تمام محکموں، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنکزاور ایڈوائزری بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹس اور دستاویزات کے اجرا، جمع کرنے اور تصدیق کے لیے DigiLocker کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پلیٹ فارم پر میزبانی کی گئی تمام دستاویزات کو سرکاری مقاصد کے لیے مستند اور درست سمجھا جائے گا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا کہ پہلے کی ہدایات کے باوجود، بہت سے دفاتر اب بھی فزیکل ریکارڈز پر انحصار کرتے ہیں، جس سے کارکردگی، شفافیت اور محفوظ ڈیجیٹل ڈیٹا برقرار رکھنے کے ای گورننس کے اہداف کو نقصان پہنچتا ہے۔محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ DigiLocker کے مکمل انضمام کو یقینی بنائیں، IT ڈیپارٹمنٹ کو تکنیکی مدد اور لاجسٹکس فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تاکہ اس عمل کو آسان بنایا جا سکے۔