عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے کل تہاڑ جیل نئی دہلی میں اپنی 48 گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع کر دی پارٹی ترجمان انعام النبی نے نے کہاکہ انجینئر رشید نے کل صبح 11 بجے بھوک ہڑتال شروع کی جیسا کہ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے اپنے خط میں اعلان کیا گیا ہے۔ علامتی ہڑتال 22 ستمبر کی صبح تک جاری رہے گی۔انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید نے یہ بھوک ہڑتال دونوں ممالک کے لوگوں کے ضمیر کو بیدار کرنے اور انہیں یاد دلانے کے لیے وقف کی ہے۔