اشتیاق ملک
ڈوڈہ //گذشتہ دنوں ہوئی تباہ کن بارشوں سے ڈوڈہ ضلع میں بھاری پیمانے پر فصلوں، سبزیوں و میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں ڈوڈہ ضلع میں طوفانی بارشوں ہوئیں جس کے نتیجے میں گندوہ بھلیسہ، چلی پنگل ،بھدرواہ و ٹھاٹھری کاہرہ میں بھاری پیمانے پر فصلوں، سبزیوں و پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔سابق سرپنچ لیاقت علی شیخ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں و سیلاب سے کسانوں و زمینداروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلیں، سبزیاں و پھلدار درخت سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں و زمینداروں نے کے سی سی قرضے نکال کر زمینداری کی تھی لیکن سیلاب سے ان کی ساری محنت ضائع ہوئی ہے۔انہوں نے سرکار سے کے سی سی قرضے معاف کئے جائیں تاکہ کسانوں و زمینداروں کو راحت مل سکے۔