عظمیٰ نیوزسروس
جموں// ادھم پور ضلع میں مبینہ طور پر قحبہ خانہ کے طور پر چلائے جانے والے ایک سپا پر چھاپہ مارا گیا، جس کے بعد سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے جمعہ کی رات بیرین علاقے میں ایک نجی عمارت میں واقع بلیو لوٹس سپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ سپا کی آڑ میںقحبہ خانہ کو چلایا جا رہا تھا۔نہوں نے مزید کہا کہ موقع سے گرفتار کیے گئے سات افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت اودھم پور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہے۔