عظمیٰ ویب ڈیسک
کرگل/مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے ہفتے کے روز زنسکار فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا کو بتایامیں اس موقع پر علاقے کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہااس فیسٹول کا انعقاد ہماری وزارت ثقافت بہت شاندار طریقے سے کر رہی ہے اور یہ ایک کامیاب فیسٹول رہے گا۔ان کا کہنا تھااس فیسٹول کے کامیاب بنانے کے لئے محکمہ سیاحت، ضلع انتظامیہ، پولیس کی ٹیمیوں نے نمایاں کام کیا ہے۔
گپتا نے کہ اس طرح کے فیسٹول ہماری تہذیب اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں کافی معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاہم نے اعلان کیا کہ زنسکار فیسٹول لداخ کے کلینڈر میں شامل کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس طرح کے فیسٹولز کو کامیاب بنایا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے زنسکار فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
