محمد تسکین
بانہال/ بڈگام اور شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے کٹرا کے درمیان گزشتہ روز یعنی19 ستمبر سے شروع کی گئی ۔خصوصی طور پر چلنے والی یہ ریل تمام اہم سٹیشنوں پر سواریاں اُتارنے اور بھرنے کیلئے رُکے گی ۔ یہ سروس 3اکتوبر تک جاری رہے گی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ عارضی سروس جموںسرینگر قومی شاہراہ کی خراب حالت اور بار بار ٹریفک پابندیوں کے پیش نظر متعارف کرائی گئی ہے۔حکام کے مطابق اس ریل گاڑی کے تمام اہم سٹیشنوں پر اسٹاپ ہوں گے، جن میں بڈگام، سرینگر، اونتی پورہ، اننت ناگ، قاضی گنڈ، بانہال، کھڑی، سمبڑ ، سنگلدان، ساولکوٹ، ڈوگا، بکل، ریاسی اور کٹرا شامل ہیں۔ تمام سٹیشنوں پر مسافروں کیلئے ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ بڈگام سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا تک کرایہ صرف 50 روپئے جبکہ بانہال سے کٹرا تک 30روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔حکام کی جانب سے جاری کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ریل گاڑی بڈگام سے صبح 08:45 بجے روانہ ہوتی ہے اور بانہال صبح 10:45 بجے پہنچتی ہے۔ بانہال سے روانگی صبح 11:00 بجے اور کٹرا پہنچنے کا وقت دوپہر 01:30 بجے ہے، جبکہ کٹرا سے واپسی کی روانگی 01:45 بجے ہوگی۔
عوام نے ریلوے حکام کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس عارضی سروس کو مستقل بنانے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ ہزاروں مسافر اس سستی، محفوظ اور بلا رکاوٹ سفری سہولت سے مستفید ہوں گے اور شاہراہ کی بہتری تک ریل سروس ہزاروں مجبور مسافروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ
