عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/کشتواڑ ضلع کے بھٹکوٹ کے اکرا ناگ بٹن علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ویلیج ڈیفنس گارڈ رکن نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ویلیج ڈیفنس گارڈ نے اپنے گھر پر بندوق سے خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی شناخت 45 سالہ ٹیک چند ولد پریم ناتھ ساکن اکرا ناگ بٹن کے طور پر ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔