عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ /فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ نائٹ کور کے چوکس جوانوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ انٹیلی جنس پر مبنی ایک اطلاع پر پونچھ سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ہتھیار (اے کے سیریز)، 4 اے کے میگزین اور 20 دستی بم برآمد کئے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
پونچھ سیکٹر میں آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: فوج
