عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//حج 2022 کے تمام عازمین حج جنہوں نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج ادا کیا تھا، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فی حاجی 9772 روپے کی رقم ان کے کور ہیڈز کے اکاؤنٹ نمبروں میں جمع کر دی جائے گی۔ (حج کے فارم جمع کرواتے وقت عازمین نے اپنے حج درخواستوں کے فارم میں جن اکاؤنٹ نمبرز کا ذکر کیا ہے)۔متعلقہ عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ OTP/KYC/اکاؤنٹ نمبر شیئر کرنے کے لیے کسی کے بھی شکار نہ ہوں۔اس کے علاوہ، کسی بھی عازمین کو اس سلسلے میں کوئی دستاویز پیش کرنے یا ذاتی طور پر حج ہاؤس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔