عظمیٰ ویب ڈیسک
شوپیان/بار بار جرائم میں ملوث افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے شوپیان پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے کر ادھم پور جیل بھیج دیا ہے۔ملزم کی شناخت وسیم احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن گنوپورہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اس کی گرفتاری مجاز اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی ڈوزیئر تیار کرنے کے بعد باضابطہ احکامات جاری ہونے پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس اسٹیشن شوپیان نے پولیس پوسٹ کیگام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہیڈکوارٹرز شوپیان امتیاز احمد میر (جے کے پی ایس) کی نگرانی میں کیس کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس کے مطابق وانی ایک عادی مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں آٹھ ایف آئی آر درج ہیں۔ اس کی سرگرمیوں میں چوری، گھروں میں زبردستی داخل ہونا اور خواتین کے خلاف جرائم شامل ہیں، جو امن و عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
شوپیان میں پولیس کے ہاتھوں بدنام زمانہ سارق پی ایس اے کے تحت گرفتار ، ادھم پور جیل منتقل
