عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی ضلع کولگام کے کٹراسو گاؤں میں ہیپاٹائٹس کے کیس سامنے آنے کے بعد 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ کٹراسو گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں ضلع اسپتال کلگام منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ “ان میں سے دو کو بعد ازاں سرینگر کے چائلڈرن اسپتال بمنہ بھیجا گیاجہاں ایک کمسن کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک لڑکی زیرِ علاج ہے۔ تیسرا بچہ صحتیاب ہوچکا ہے۔متوفی کی شناخت محمد ابو بکر بھٹ ساکن کٹراسو کے طور پر ہوئی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر کولگام، شوکت حسین نے کے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں طبی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انفیکشن غالباً ہیپاٹائٹس اے یا ای ہے، جو عموماً آلودہ پانی اور ناقص صفائی ستھرائی کے باعث پھیلتا ہے۔سی ایم او کا مزید کہنا تھا کہ ’’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ قابو میں ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پانی ابال کر استعمال کریں اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
کولگام کے گاؤں کٹرا سو میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کو ہیپاٹائٹس انفیکشن ، ایک کمسن ازجان، دوسرا ہسپتال داخل
