غلام نبی رینہ
کنگن/ جموں و کشمیر بنک کی طرف سے کلن گنڈ کنگن میں قائم کیا گیا اے ٹی ایم مشین تین روز سے بند ہے جس کی وجہ سے تجارت پیشے وابستہ افراد سرکاری ملازمین اور عام صارفین کو رقومات نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےـ
مقامی شہری علی محمد نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشین گزشتہ تین روز سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو رقومات نکالنے کے لئے گنڈ یا کنگن کا روخ کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہےـ
صارفین نے جموں و کشمیر بنک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایم کو 24×7 کھلا رکھا جائے تاکہ صارفین بالخصوص تجارت پیشے سے وابستہ افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےـ
کلن گنڈ کنگن میں جموں کشمیر بنک ATMمشین تین روز سے بند، صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا
