یو این آئی
سرینگر// وادی میں کچھ روز تک دن میں شدید گرمی کے بععد جمعرات کو موسم صبح سے ہی ابر آلود رہا۔محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کچھ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔کسانوں سے کہا گیا کہ وہ دھان کی فصل کی کٹائی اور کھیتی باڑی سے متعلق دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔متعلقہ محکمے نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 18 اور 19 ستمبر کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران 18 ستمبر کی شام اور 19 ستمبر کی صبح کو کچھ مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں، جس کے بعد موسم ٹھیک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 20 ستمبر سے 28ستمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ 28ستمبر تک کسی خاص موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔