عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف ماہر تعلیم، سیاسی اور سماجی شخصیت الحاج پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر ملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کو خراج عقدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک بے باک اور بالغ النظر سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے ہمیشہ بات چیت اور امن و امان کو فوقیت دی اور مذاکرات کو ہی تمام مسائل کا حل قرار دیا اور آخری دم تک اسی اصول پر قائم و دائم رہے، مرحوم کو ملک کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی اور نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ رنجیدہ
