عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر اور وزیر صحت سکینہ ایتو نے جمعرات کو رکن پارلیمنٹ اور اپنی ہی جماعت کے رہنما آغا روح اللہ مہدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے انہیں پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل پر بات کرنی چاہیے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر انتخابات لڑے اور عوام نے انہیں پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کیا۔
انہوں نے کہا’’اب وہ ہم پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ وہ ان عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اجاگر کریں جنہیں وہ اہم اور قابلِ توجہ سمجھتے ہیں۔سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ آغا روح اللہ کو بطور پارلیمنٹ ممبر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور این سی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے عوامی مسائل پر آواز بلند کرنی چاہیے۔
سکینہ ایتو کا اپنی ہی جماعت کے رہنما رُکن پارلیمان آغا روح اللہ پر طنز،کہا روح اللہ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات کریں
