یواین آئی
ابوجا// مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ پیر کے روز برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ گروپ (آئی ایس ) سے منسلک جہادی گروپس سرگرم ہیں۔
ایک مقامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو ہلاک کر دیا۔