بشارت راتھر
راجوری /ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کےجگلانوں میں بعد دوپہر ہٹ اینڈرنکا معاملہ سامنے آیا جہاں ایک تیز رفتار سوفٹ گاڑی زیر نمبر Jk11F 6720 نے سڑک پار کر رہے محکمہ تعلیم کے ملازم کو ٹکر مار شدید زخمی کردیاـ زخمی کی شناخت بطور ماسٹر محمد اعظم ولد محمد دین ساکنہ دراج پٹیلی کے بطور کی گئی ـ
مقامی لوگوں نے ابتدائی علاج کے لیے نزدیکی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ماسٹر محمد اعظم کی نازک حالت دیکھتے ہوے جی ایم سی راجوری منتقل کیا ـ
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے محمداعظم کو مردہ قرار دیا ـ ماسٹر محمد اعظم کے حادثاتی موت کی خبر سن کر علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے ـ