عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے جوگی لنکر ریناواری علاقے میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 14 سالہ طالبہ کی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔حکام نےبتایا کہ یہ حادثہ ایک ایکو گاڑی کے ساتھ پیش آیا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں ایک اسکولی طالبہ بھی شامل تھی۔
زخمی بچوں کو علاج و معالجے کے لیے جے ایل این ایم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک متاثرہ لڑکی کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت مدیحہ دختر فاروق احمد بھٹ ساکن گورپورہ کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 15 سال تھی۔حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت اور حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
ریناواری میں سڑک حادثہ ،15 سالہ لڑکی ازجان، متعدد زخمی
