عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک سرحدی گاؤں میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد ہوا جسے بعد میں ماہرین نے ناکارہ بنا دیا۔حکام کے مطابق یہ مارٹر شیل آج صبح ہیرا نگر سیکٹر کے بوبیا علاقے میں کھیت کے ایک کھلے مقام پر کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا گیا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
کٹھوعہ میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد
