عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/وسطی ضلع گاندربل کے اُرپاش علاقے میں پاور کنال میں ڈوبے ایک 18 سالہ نوجوان کی نعش بدھ کے روز برآمد ہوئی۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اویس احمد ولد زبیر احمد ساکن ارپاش، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات ملتے ہی ایس ڈی آر ایف گاندربل نے نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔بعد ازاں مذکورہ نوجوان کی نعش کنال سے نکالی گئی اور پوسٹ مارٹم سمیت طبی و قانونی کارروائیوں کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کی گئی۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ـــ
گاندربل میں 18 سالہ نوجوان کی نعش پاور کنال سے برآمد
