عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن /فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے میترا علاقے میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں بہہ جانے والے 150 فٹ طویل بیلی پل کی تعمیر مکمل کی۔فوج کو اس پل کی تعمیر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور سول انتظامیہ کا اشتراک حاصل تھا۔
فوج نے بتایا کہ اس بیلی پل سے ضروری سپلائیز، ہنگامی خدمات اور مقامی ٹریفک کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بن جائے گی اور ایک اہم رابطہ لنک بحال ہوجائے گی۔وائٹ نائٹ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ضلع رام بن میں حالیہ بارش کی وجہ سے، کرول- میترا روڈ کا ایک اہم حصہ، رام بن -ریاسی کے عمومی علاقے میں بہہ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے آئی اور سول انتظامیہ کے تعاون سے وائٹ نائٹ کور کے انجینئروں نے 150 فٹ ڈبل سٹوری ایکسٹرا وائیڈ بیلی برج کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اس بیلی پل سے ضروری سپلائیز، ہنگامی خدمات اور مقامی ٹریفک کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بن جائے گی اور ایک اہم رابطہ لنک بحال ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضروری توثیق کے بعد پل کو کھول دیا جائے گا۔
فوج نے رام بن میں ایک بیلی پل کی تعمیر مکمل کی
