جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ویشنو دیوی مندر کی یاترا منگل کو مسلسل 22 ویں روز بھی معطل رہی۔واضح رہے کہ یاترا پہلے 14 ستمبر سے دوبارہ شروع ہونے والی تھی لیکن خراب موسمی حالات کی وجہ سے اسے دوبارہ معطل کر دیا گیا۔ شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا ’’ویشنو دیوی یاترا کو اگلے حکم تک ملتوی کر دیا گیا ہے اور یاتریوں سے گذارش ہے کہ وہ آفیشل مواصلاتی چنلوں کے ذریعے باخبر رہیں‘‘۔ اس دوران ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے اعلان کیا کہ سالانہ یاترا آج یعنی17ستمبر (بدھ) سے دوبارہ شروع ہو جائے گی، بشرطیکہ موسمی حالات سازگار رہیں۔بورڈ نے عقیدت مندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مزید مشورے اور ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے اپنے آفیشل کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔