عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//بھارتی ایئرٹیل نے منگل کو اعلان کیا کہ اس کی دھوکہ دہی کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں سائبر کرائم کی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کی مزید توثیق وزارتِ داخلہ (MHA)کے تحت بھارتی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C)کی حالیہ معلومات سے ہوئی ہے۔ایم ایچ اے۔آئی 4 سی (MHA-I4C) کے مطابق ایئرٹیل نیٹ ورک پر مالی نقصانات کی مالیت میں 68.7فیصدکی غیرمعمولی کمی اور مجموعی سائبر کرائم واقعات میں14.3 فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایئرٹیل کے فراڈ اینڈ اسپیم ڈیٹیکشن سالیوشن نے سائبر کرائم پر قابو پانے اور اپنے صارفین کے لیے محفوظ نیٹ ورک فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے، بھارتی ایئرٹیل کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر گوپال وِٹل نے کہا’’ہم اپنے صارفین کے لیے اسپیم اور مالی فراڈ ختم کرنے کے مشن پر ہیں۔ پچھلے ایک سال میں، ہماری اے آئی سے چلنے والی نیٹ ورک سالیوشن نے 48.3ارب سے زائد اسپیم کال کی نشاندہی کی اور 3.2لاکھ دھوکہ دہی پر مبنی لنکس بلاک کیے۔ تاہم، ہم اسے ایک بہت بڑی جدوجہد میں چھوٹے قدم سمجھتے ہیں‘‘۔