عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں اگلے تین گھنٹوں کے دوران بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں، مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر مختصر مگر تیز بارش یا ژالہ باری کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم مجموعی طور پر کسی بڑی موسمی سرگرمی کی توقع نہیں ہے۔
ادھر وادی کے بالائی علاقوں میں آج ہلکی سے بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔وسطی کشمیر کے دودھ پتھری اور ملحقہ دیہات میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ تیز بارش کے دوران احتیاط برتیں۔
کشمیر میں اگلے تین گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان
