عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بی ایس ایف کے دستوں نے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن کے دوران بڈھوار علاقے میں باڑ کے آگے ایک اے کے-47 رائفل اور ایک خالی میگزین برآمد کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی بڈھوار بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) پر تعینات نفری نے اپنی ذمہ داری کے علاقے میں اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے دوران بی ایس ایف پارٹی نے ایک اے کے-47 رائفل اور ایک خالی میگزین برآمد کیا جو علاقے میں چھپایا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیار اور میگزین کو محفوظ بنا کر بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
برآمدگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر ملی ٹینٹ کی نقل و حرکت یا اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ہوئی ہے۔ علاقے کو مزید محفوظ بنانے اور کسی مشکوک مواد کی موجودگی کو خارج از امکان کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آر ایس پورہ سیکٹر کے بڈھوار بارڈر پوسٹ کے نزدیک اے کے-47 رائفل اور میگزین برآمد: بی ایس ایف
