عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/راجوری ضلع کے راکی بن درہال ملکاں علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون ازجان جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ ایک ٹاٹا میجک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK11H-0487درہال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں نذیرہ بیگم زوجہ منیر محمد بدکھناری موقع پر ہی جان بحق ہوگئیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
راجوری سڑک حادثہ: خاتون ازجان، 6 زخمی
