عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں منگل کے روز ایک رہائشی مکان آگ کی نذر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آگ گل محمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن دیوسر کے رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم اس سے قبل شعلوں نے مکان کو مکمل طور پر خاکستر کردیا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کولگام دیوسر علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
