عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکومت نے اسکولوں کی بار بار بندش کے باعث طلباء کو درپیش تعلیمی نقصان کی تلافی کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورے طلب کیے ہیں۔تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے بتایا، ’’اس سال مختلف صورتحال کی وجہ سے طلباء کا بہت سا وقت ضائع ہوگیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’پہلے تو جنگ جیسی صورتحال کے باعث اسکول بند رہے اور اس کے بعد جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بھی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔‘‘
وزیر نے مزید کہا، ’’اس سے یقیناً نصاب پر اثر پڑا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول والدین، طلباء اور عام لوگوں سے مشورے مانگے ہیں۔‘‘’’جو بھی ممکن اور قابل عمل ہوگا، حکومت طلباء کی بہتری کے لیے کرے گی،‘‘ ایتو نے کہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے دوران کم از کم 40 اسکول بری طرح متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان میں مٹی اور گاد بھر گئی ہے۔ ـــ
حکومت نے طلباء کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشورے طلب کیے
