عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع کپوارہ کے علاقے مقامی شاہوالی درگمولہ میں اتوار کو ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح محمد اکبر میر ولد غلام نبی میر ساکن مقامی شاہوالی اخروٹ کے درخت سے حادثاتی طور پر گر گئے، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
کپوارہ میں اخروٹ کے درخت سے گرنے کے بعد ایک شخص جاں بحق
