عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جموں میں سرحدوں کے قریب ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ پولیس نے اکھنور سیکٹر میں ایک ڈرون کو ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک ڈرون ضبط کر لیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع کے بعد گرکھل علاقے کے فاتو کوٹلی گاؤں کے ایک کھیت سے قبضہ کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈرون سرحد پار سے آیا تھا یا شادی کی تقریب کو فلمانے کے لیے مقامی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ خیال رہے کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی سرگرمیاں کافی بڑھ چکی ہے اور آئے روز ڈرون کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سرحدی علاقو ں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔