عظمیٰ ویب ڈیسک
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاںگگڑیاں علاقہ میں ایک چالیس سالہ خاتون ریچھ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ربینہ بیگم زوجہ محمد یوسف لون ساکنہ گگڑیاں ڈنہ جو کہ اپنے گھر سے باہر نکلی کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ابتدائی علاج کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
پونچھ کے ساوجیاں گگڑیاں میں چالیس سالہ خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی
