عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پروفیسر سید عاشق حسین نقشبندی، سابق پرنسپل و ڈین گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور سابق سربراہ شعبہ سرجری ایس ایم ایچ ایس اسپتال، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کا نمازہ جنازہ آج صبح 11 بجے نقشبند صاحب مزار کے قبرستان میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
پروفیسر نقشبندی کو طبی برادری میں ان کی نمایاں خدمات اور جموں و کشمیر میں طبی تعلیم و سرجری کے شعبے میں گراں قدر کردار کے باعث بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
سابق پرنسپل جی ایم سی سرینگر پروفیسر سید عاشق حسین نقشبندی رحمت حق