عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی تویرا گاڑی سے ٹکر کے بعد موت ہو گئی۔ حادثہ بوچو کوکرناگ میں ایک تویرا گاڑی اور ایک موٹرسائیکل کے درمیان ٹک ہونے کے نتیجے میں پیش آیا۔ موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت36سالہ شوکت احمد وانی ولد محمد افضل ساکن آدی گام کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے، اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے، اسے ابتدائی طور پر علاج کے لیے اننت ناگ کے اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اسےSKIMSصورہ سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس دورانجمعرات کی دیر شام سرینگر میں ڈل جھیل کے قریب کھڑی سی آر پی ایف کی گاڑی سے دو پہیہ گاڑی کے ٹکرانے کے بعد ایک سکوٹی سوار کی جان چلی گئی۔ حادثہ نہر و پاک کے قریب ڈل جھیل پر 18 گھاٹ کے قریب اس وقت پیش آیا۔سکوٹی سوار جس کی شناخت آصف احمد راتھر ساکنہ برین نشاط کے طور پر ہوئی ہے ٹکر لگنے کے بعد شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا ۔ ادھربارہمولہ ضلع کے گنڈلواش کنزر علاقے میں جمعہ کو ایک36 سالہ شخص اپنے گھر پر بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا۔متوفی کی شناخت جاوید احمد پیر ولد نورالدین پیر کے نام سے ہوئی ہے جو خودکار ٹیلر مشین (ATM) کی سہولت کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔اہل خانہ کے مطابق 36 سالہ جاوید احمد پیر گھر پر تھا ،جب وہ حادثاتی طور پر براہ راست بجلی کے کنکشن سے رابطہ میں آگیا۔ جھٹکے کے فوراً بعد وہ گر گیا۔ رشتہ داروں نے اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثناء بانڈی پورہ ضلع کے بانیاری سمبل گاؤں میں ایک ہفتہ قبل دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش جمعہ کی صبح لنکریش پورہ علاقہ کے قریب ولر جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ25سالہ عامر احمد ڈار، ایک اور شخص کیساتھ ایک ہفتہ قبل دریائے جہلم اس وقت ڈوب گئے جب جہلم میں ریت نکالتے ہوئے ان کی کشتی الٹ گئی۔ انہوں نے بتایاکہ اس کی لاش ایک ہفتے کے بعد جمعہ کی صبح برآمد ہوئی ہے۔