عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کو صوبہ جموں سے جوڑنے والی قومی شاہراہ 244بند ہونے کےسبب کشتواڑ میں ضروری اشیاء کی شدید قلت سے عوام سخت پریشان ہے۔ضلع ڈوڈہ میں جنگلواڑ کے قریب سڑک رابطہ گزشتہ تین روز سےبند پڑا ہوا ہے جسے ہنوز بحال نہ کیا جاسکا جسکے سبب ضلع کشتواڑ میں ضروری اشیاءبشمول پٹرول ،ڈیزل،رسوئی گیس ،آٹا،چاول و دیگر چیزوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہاہے۔ کشتواڑ میں جہاں ایک طرف پٹرول و ڈیزل کی کمی کے سبب شدید بحران پیدا ہوا اور اب لوگوں پٹرول پمپوں پر ہی گاڑیاں چھوڑ کر جارہے ہیں۔انتظامیہ نے پمپ مالکان کو ہنگامی صورتحال کیلئے ہی پٹرول و ڈیزل فراہم کرنے کو کہا۔ اگرچہ سبزیاں و دیگر سامان کشمیر کے راستے کشتواڈ پہنچ رہاے ہے لیکن اسکی قیمتیں بھی بڑھاد ی گئی ہیں۔۔ کشتواڑ میں آٹا، رسوئی گیس و دیگر چیزیں دکانوں سےغایب ہیںاور اگر کسی کے پاس ہے بھی تو قیمتیںدوگنی ہوگئی ہیں جبکہ انتظامیہ اسکے باوجودخاموش تماشائی بنی ہوئی ۔اس دوران قصبہ کشتواڑ و اسکے محلقہ علاقہ جات میں تیسرے روز بھی موبایل انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔