عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے گنڈل واش میں جمعہ کے روز ایک 36 سالہ شخص گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت جاوید احمد پیر ولد نورالدین پیر کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک اے ٹی ایم پر سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق، جاوید احمد پیر اپنے گھر پر موجود تھا جب وہ غلطی سے بجلی کے کرنٹ کی زد میں آگیا۔ کرنٹ لگتے ہی وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ رشتہ داروں نے فوری طور پر اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
بجلی کرنٹ لگے سے اے ٹی ایم گارڈ از جان
