مشتاق الاسلام+مشتاق الحسن
پلوامہ// پیرپورہ شوپیان میں جمعرات کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 35 سالہ نوجوان پرویز احمد خان ولد یاسین خان ساکن راجوری حال پیرپورہ درخت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔پرویز احمد خان اخروٹ کے ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا کہ اچانک اْس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گر پڑا۔ مقامی لوگوں نے فوراً بچاؤ کارروائی انجام دیتے ہوئے اْسے شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے اْسے مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا قرار دیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔اھرٹنگمرگ کے دامن میں واقع فیروزپورہ کے شمس کالونی میں 67 سالہ شہری عبدل سلام شیخ ولد غلام محی الدین شیخ اسوقت زخمی ہوگیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں درخت سے اخروٹ چھانٹ رہاتھا کہ اس دران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے درخت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی شہری کو پہلے ٹنگمرگ سے جے وی سی اسپتال اس کے بعد صورہ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔