چیف سیکرٹری کا پورٹل ،ویب آڈِٹ اور سائبر سیکورٹی فروغ پر زور
سرینگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں سائبر سیکورٹی ایکشن پلان کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے شروعات میں چیف سیکرٹری نے یونین ٹیریٹری میں سائبر سیکورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف سرکاری ویب سائٹس کے سیکورٹی آڈِٹ، سول سیکرٹریٹ میں ’’اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (اِی ڈِی آر) اور ’’یونائیفائیڈ اینڈ پوائنٹ مینجمنٹ(یو اِی ایم)‘‘ سسٹمز کی تنصیب اور دیگر سائبر سیکورٹی اَقدامات میں حاصل شدہ پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا۔اَتل ڈولو نے سٹیٹ ڈیٹا سینٹر (ایس ڈِی سی ) کی بہتری، منی سیکورٹی آپریشنز سینٹر (منی ایس او سی) کی فعالیت اور محکموں میں سائبر ہائی جین کو فروغ دینے کے لئے اَفسران کی صلاحیت سازی کے اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوںنے کہا کہ آئی ٹی اثاثوں کے مجموعی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جموںوکشمیر میں اِی ۔ ایس اے ایم پورٹل کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ نظام تمام آئی ٹی اثاثوں کی مکمل فہرست سازی اور ان کی سیکورٹی اور نگرانی کو مضبوط بنائے گا۔آئی ٹی سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ 250 میں سے 175 ویب سائٹس کا سیکورٹی آڈِٹ مکمل ہو چکا ہے اور وہ لائیو ہیںجبکہ باقی 40 ویب سائٹس وَلنریبیلٹی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یومیہ 1 تا 2 ویب سائٹس کو کلیئر کیا جارہا ہے اور یہ سارا عمل آئندہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جے اے کے اِی جی اے کی 53 میں سے 50 پورٹلوں کو محفوظ بنا کر لائیو کیا گیا ہے جبکہ باقی 3 زیر اِلتوأ ہیں۔ مزید یہ کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد 19 بے کار ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ جموں اور سری نگر میںاِی ڈِی آر اور یو اِی ایم اور سسٹمز 5,100 سے زائد ڈیوائسز پر کامیابی سے نصب کئے جا چکے ہیں اور اَب یہ عمل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (ایچ او ڈِی) دفاتر تک بڑھایا جا رہا ہے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ 23 محکموں نے اپنے آئی ٹی اثاثوں کی سنسس مکمل کر لی ہے اور جموں و کشمیر کے لئے اِی۔ ایس اے ایم پورٹل کا تجرباتی مرحلہ جاری ہے۔ایک بار جب یہ پورٹل فعال ہو جائے گا تو یہ آئی ٹی اثاثوں کی متحد، مکمل فہرست فراہم کرے گا جو سائبر تحفظ کو مضبوط بنائے گا۔ایس ڈِی سی کی اَپ گریڈیشن جموں میں منی ایس او سی کی فعالیت اور سال کے آخیر تک ویب سائٹس کی آئی پی وِی4سے آئی پی وِی6 میں مرحلہ وار منتقلی پر بھی غوروخوض کیا گیا۔