عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر نشین فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستوا نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز بٹالین کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے فوجی جوانوں کی استقامت، عزم، مہارت اور کائینیٹک آپریشنز کو انجام دینے میں سخت محنت کے ساتھ ساتھ حالیہ سیلاب کے دوران فراہم کی جانے والی مدد کی سراہنا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے تمام رینک کو توجہ اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ چنار کورکشمیر کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔یہ جانکاری چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نے یہ دورہ جنوبی کشمیر کے کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان حالیہ تصادم کے بعد کیا ہے۔مذکورہ انکائونٹر میں دو فوجی جوان جاں بحق جبکہ لشکر طیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے جن کی شناخت رحمان جو پاکستانی تھا اور عامر احمد ڈار ساکن دارم دورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی تھی۔
چنار کور کمانڈر کا دورہ جنوبی کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
