عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام سے نئی دہلی روزانہ بنیادوں پر سیبوں سے لدی پارسل ٹرین شروع کرنے پر وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کاشتکاروں کے ساتھ پھلوں کی مربوط نقل و حمل کو یقینی بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ ریلوے حکام نے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی دو وقف شدہ پارسل وین، ایک دہلی کے لئے اور دوسری جموں کے لئے ،روانہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی یہ وقف شدہ وینوں کی لوڈنگ جمعرات سے ہو رہی ہے اور یہ ہفتے کو مقررہ منزلوں کی طرف روانہ ہوں گی۔وزیر ریلویز اشونی ویشنو نے بتایا کہ اس سہولیت سے کشمیر کے سیب سے وابستہ لوگ با اختیار بن جائیں گے۔انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاجموں – سری نگر لائن آپریشنل ہونے سے وادی کشمیر کا رابطہ بہتر ہے۔ ریلوے 13 ستمبر 2025 سے وادی کشمیر کے بڈگام سے دہلی کے آدرش نگر اسٹیشن تک روزانہ ٹائم ٹیبل والی پارسل ٹرین متعارف کروا رہا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس پہل پر وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا۔وزیر اعلیٰ نے وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا کیونکہ ٹرین کے پارسل اب کشمیر پہنچ چکے ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا محکمہ باغبانی کاشتکاروں کے ساتھ پھلوں کی مربوط نقل و حمل کو یقینی بنا رہا ہے۔
عمر عبداللہ کا بڈگام سے دہلی پارسل ٹرین شروع کرنے پر اشونی ویشنو کا شکریہ
