عظمیٰ نیوزسروس
کٹراہ// ویشنو دیوی یاترا منگل کو کٹرہ میں مسلسل 15ویںدن بھی حفاظتی خدشات کی وجہ سے معطل رہی۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی شدید بارش نے تریکوٹا پہاڑیوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کو روک دیا، جس سے یاترا کا راستہ عقیدت مندوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔مسلسل بارش نے لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا ہے، مندر کی طرف جانے والی پٹریوں کو روک دیا ہے اور زائرین کے لیے نقل و حرکت غیر محفوظ ہے۔یاترا تب ہی دوبارہ شروع ہو گی جب موسمی حالات بہتر ہوں گے اور پٹریوں کو محفوظ قرار دیا جائے گا۔طویل معطلی نے عقیدت مندوں کو مایوس کیا ہے اور یاترا پر منحصر مقامی کاروباروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے چلتے قصبہ میں کاروبار ٹھپ ہے اور دکانداراور ہوٹل و ریستوران مالک اپنے اداروںکو بند کرنے پر پہنچ گئے ہیں۔انتظامیہ نے زائرین سے صبر کرنے کی اپیل کی ہے اور اگلے اطلاع تک مندرکی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔26اگست کو کٹرا سے مزار تک تقریباً 12 کلومیٹر کے راستے میں، ادھکواڑی میں اندرا پرستھ بھوجنالیہ کے قریب یاترا کے راستے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد یاترا کو روک دیا گیا تھا۔