وقت پر دھیان نہ دیاگیا کروڑوںکی عمارت ہوسکتی ہے زمین بوس
زاہد بشیر
گول// گول سب ڈویژن کے داچھن میں قائم سڑک کے بر لب ہائی سکول داچھن عمارت کے چاروں طرف اراضی مکمل طور پر دھنس چکی ہے جس وجہ سے اس کروڑوں کی عمارت کو خطرہ لا حق ہے ۔ گول ڈھیڈہ روڈ جو قاضی موڑ سے لے کر زیرو پوائنٹ تک اکثر جگہوں پر دھنس چکی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک میں ڈنگوں کے ساتھ ساتھ آبِ نکاس کا بھی کوئی بندو بست نہیں ہے جس وجہ سے بارشوں کا سارا پانی لوگوں کے رہائشی مکانات ، زرعی اراضی اور سکول کے چاروں طرف جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے پیچھے سڑک مکمل طور پر دھنس چکی ہے اور اگر سکول کے پیچھے ایک ڈنگا نہ لگایا گیا ہوتا تو یہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوئی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کا سارا پانی سکول کے پیچھے آیا اور یہاں ایک بجلی کا پول اور بھاری پسی بھی آیا ہے ابھی نیچے ٹھہری ہے جس نے سڑک کے کچھ حصے کو بھی اپنے ساتھ لایا ۔ گر چہ سکول انتظامیہ نے سکول کے پیچھے نالی کو صاف کرانے کے لئے مزدوروں کو لگایا لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔ عمارت کو اگر بچانا ہے تو اس کے پیچھے سے گزرنے والی سڑک کی نالیوں کو بنایا ہے اور جو سڑک کا کچھ حصہ دھنس گیا ہے اور ملبہ سکول کے پیچھے آیا ہے اس کو یہاں بڑی سی دیوار دینی ہے تا کہ یہ کروڑوں کی عمارت بچ سکی ۔ وہیں اس سکول کے ساتھ کچھ رہائشی مکانات کو بھی سڑک کے آبِ نکاس نہ ہونے کی وجہ سے شدید نقصان ہے اور ایک مکان نا قابل رہائشی بھی ہے ۔