عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ /ڈوڈہ ضلع میں انٹرنیٹ کی رفتار عارضی طور پر متاثر ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈوڈہ نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا رکاوٹ انتظامیہ کی طرف سے نہیں لگائی گئی ہے بلکہ یہ مسئلہ صرف تکنیکی نوعیت کا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مختلف سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے مرمت اور تکنیکی کام جاری ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں وقتی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صورتحال کے معمول پر آنے کے بعد خدمات بحال ہو جائیں گی۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عارضی خلل کے دوران تعاون کریں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔