عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے پیر کو پانچ ریاستوں اور جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر تلاشی لی۔ حکام نے بتایا کہ تلاشیاں ملی ٹینسی کی سازش کے معاملے میں ایجنسی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق، جموں و کشمیر میں 9 مقامات، بہار میں8، اتر پردیش میں2، کرناٹک، مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں ایک ایک جگہ پر تلاشی جاری ہے۔جموں و کشمیر میں بارہمولہ، کولگام، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں تلاشی لی گئی۔