عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور ایم ایل اے محمد یوسف تارگامی نے ایم ایل اے مہراج الدین ملک پر کالے اور ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تارگامی نے کہا کہ ایک منتخب رکنِ اسمبلی پر پی ایس اے عائد کرنا انتہائی غلط اور افسوسناک ہے۔ اس طرح کا سخت اور بلاجواز قدم فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔
منتخب عوامی نمائندے پر پی ایس اے عائد کرنا بلاجواز اور افسوسناک: تاریگامی
