عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ/کپواڑہ کے کنی ڈرگمولہ علاقے سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کھیلتے کھیلتے ایک 8 سالہ بچہ اپنے گھر کے باہر تالاب نما گڑھے میں پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بچے کی شناخت توحہ عابد پیر کے طور پر ہوئی ہے، جسے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔
فوری طور پر اسے پی ایچ سی کنی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کپواڑہ میں8سالہ کمسن تالاب میں گرنے سے ازجان
