عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ڈوڈہ ضلع میں ہفتے کے روز ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK08D-3728 گندوہ سے ڈڈہ کی طرف جارہی تھی کہ شالی علاقے کے قریب پہنچتے ہی ٍرائیور قابو سے باہر ہوگئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث گاڑی تقریباً 80 فٹ نیچے لنک روڈ سے جاگری۔
ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور یہ سب شالی کے رہائشی ہیں۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گندوہ منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔