یواین آئی
واشنگٹن// امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا غزہ کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کل ختم ہوسکتی ہے اگر حماس ہتھیار ڈال دے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ حماس کو ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے۔مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں قحط کے مناظر پر تشویش ہے، ہم انسانی تکالیف کو پسند نہیں کرتے، امریکہ نے غزہ کیلئے بڑی مقدارمیں امداد فراہم کی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے دوران اور بعد میں بھی امداد دینے کیلئے تیار ہیں، مغربی کنارے کے اسرائیلی الحاق کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، مغربی کنارے کا الحاق حتمی نہیں، صرف سیاسی سطح پر بات ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے خطے میں مسائل میں اضافہ ہوگا۔