مشتاق الاسلام
سرینگر//معروف مقامی اخبار کشمیر عظمیٰ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وادی بھر میں سیلابی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ اور مسلسل تازہ ترین معلومات کی فراہمی کو عوام نے سراہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بروقت آگاہی سے نہ صرف لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں مدد ملی بلکہ سیلاب کی شدت کے بارے میں صحیح معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ مزید مؤثر اور منظم اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
سیلابی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ،کشمیر عظمیٰ کی سراہنا
